ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یونان فرانس سے 3 عدد فریگیٹس خریدے گا

یونان فرانس سے تین عدد فریگیٹس خریدے گا۔

 یونانی وزیراعظم کریا کوس میچوتاکیس نے پیرس میں صدر ایمانویل ماکرون سے ملاقات کی ۔

ملاقات کے بعد  ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کا دن یونان اور فرانس کے لیے ایک تاریخی دن ہے،ہم نے دو طرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے نتیجے میں یونان فرانس سے تین عدد فریگیٹس خریدے گا۔

یونانی وزیراعظم نے  بتایا کہ ایک اور فریگیٹ اضافی رکھا گیا ہے جسے اس معاہدے میں بوقت ضرورت شامل کیا جائے گا جو کہ دونوں ملکوں کے درمیان  مضبوط تعلقات کا ایک ثبوت ہے۔

حکومت یونان کے ایک عہدےدار نے  رائٹرز سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ ان فریگیٹس کی خریداری کے لیے فرانس کو تین ارب یورو ادا کیے جائیں گے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں