ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسپین: لاوا بحرِ اوقیانوس میں گرنا شروع ہو گیا

اسپین کے جنوب مغرب  میں کنیری جزائر میں سے لاپالما میں 19 ستمبر سے فعال ‘کمبرے وئیجا’ آتش فشاں کا اُگلا ہوا لاوا 10 دن کے بعد بحرِ اوقیانوس میں ملناشروع ہو گیا ہے۔

لاوا ، لاپالما میں بجلی کے کھمبوں کو اکھاڑتا ساحلی زمینی راستے کو عبور کرتا مقامی وقت کے مطابق گیارہ بج کر 3 منٹ پر لاس گیورس بیچ تک پہنچا اور تقریباً 100 میٹر کی بلندی سے سمندر میں گرنا شروع ہو گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 1100 سینٹی گریڈ درجہ حرارت والے لاوے کا 20 درجہ حرارت والے بحری پانی سے اتصال کیمیائی ردعمل پیدا کرنے اور نتیجتاً زہریلی گیسیں پھیلانے کا سبب بن سکتا ہے۔

ماہرین نے عوام سے لاوے کے سمندر میں ملنے کی جگہ سے کم از کم ساڑھے 3 کلو میٹر دُور رہنے کی اپیل کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں