ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمر شریف کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں ہوگی، سعید غنی

 کراچی: معروف اداکار عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر نے کہا ہے سندھ حکومت نے والد کی تدفین حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کرنے کی اجازت دےد ی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمر شریف کے صاحبزادے نے جواد عمر نے کہا ہے کہ ہم نے سندھ حکومت سے اپنے والد کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کرنے کی درخواست کی تھی، جس کی تصدیق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کردی ہے۔

سعید غنی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سندھ حکومت مرحوم عمر شریف کی خواہش کے مطابق ان کی تدفین حضرت عبداللہ شاہ غازی قبرستان میں کرنے کے انتظامات کررہی ہے۔

اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ والد صاحب اس دنیا میں نہیں رہے، ان کے انتقال پر دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات آرہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ ان کے جسد خاکی کو جلد از جلد وطن واپس لے آئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں