ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران، چہار محل صوبے میں 5.7 کی شدت کے زلزلے جھٹکے

ایران کے جنوب مغربی  صوبے   چہار محل۔ بختیاری میں 5.7 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

تہران یونیورسٹی کے مرکز ارضیات کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق مقامی وقت کے مطابق صبح6 بجکر  9 منٹ پر آنے والے زلزلے کا مرکز چہار محل سے منسلک تحصیل  کوہ رنگ  تھی۔

بتایا گیا ہے کہ زلزلہ زیر زمین 10 کلو میٹر کی گہرائی میں رونما ہوا ہے۔

ایرانی سرکاری  میڈیا میں شائع خبروں کے مطابق  زلزلے کے بعد متاثرہ علاقے کو امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں ، جھٹکوں سے بعض لوگ زخمی ہوئے ہیں تو بعض مکانات کو نقصان بھی پہنچا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں