ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: قومی کرکٹ ٹیم ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے یو اے ای روانہ

لاہور: جیت کا عزم لیے قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور دیگر اسٹاف صبح 11 بجے چارٹر طیارے کے ذریعے دبئی روانہ ہوئے۔ قومی اسکواڈ میں شامل 15 کھلاڑی، 3 ٹریول ریزرو اور سپورٹ اسٹاف کے ارکان دبئی میں ایک روز کی آئسولیشن مکمل کریں گے، ایک روزہ آئسولیشن کے دوران کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آنے پر کھلاڑیوں کو ٹریننگ کی اجازت مل جائے گی.

ورلڈکپ کیلیے 15 رکنی اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)،فخر زمان،محمد حفیظ، حیدر علی،آصف علی،شعیب ملک، محمد رضوان، سرفراز احمد، عماد وسیم، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی،حسن علی، حارث رؤف اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں، خوشدل شاہ، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر ریزرو میں موجود ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں