ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپی یونین کے نمایندے کی ایرانی نائب وزیرخارجہ سے ملاقات

تہران: یورپی یونین کے رابطہ کار اینریک مورا اور ایرانی نائب وزیر خارجہ علی باقری ملاقات کررہے ہیں

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے یورپی یونین کے رابطہ کار اینریک مورا نے تہران میں نائب وزیر خارجہ علی باقری سے ملاقات کی۔ ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ملاقات کی تصدیق کی گئی،تاہم اس دوران ہونے والی گفتگو کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔ یہ ملاقات امریکی وزیر خارجہ بلنکن کے ایران کے حوالے سے دیے گئے ایک تنبیہی بیان کے صرف ایک روز بعد ہوئی ہے ۔ انتھونی بلنکن نے ایران پر جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات کی میز پر آنے پر زور دیا تھا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں