ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

طالبان حکومت میں پاکستان کی افغانستان کیلیے برآمدات میں کمی

کابل (آن لائن) طالبان حکومت آنے کے بعد افغانستان کیلیے پاکستانی برآمدات میں پہلے ہی مہینے میں کمی آگئی۔ دستاویز کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی برآمدات ستمبر میں سالانہ بنیاد پر افغانستان کیلیے سب سے کم رہیں، ستمبر میں سالانہ بنیاد پر پاکستان کی افغانستان کیلیے برآمدات میں 48 فیصد کمی دیکھی گئی اور ستمبر 2021ء میں افغانستان کیلیے برآمدات 4 کروڑ 91 لاکھ 58 ہزار ڈالر رہیں۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر 2020ء میں افغانستان کیلیے برآمدات 9 کروڑ 52 لاکھ 73 ہزار ڈالرز تھیں اور اگست 2021ء میں یہ 4 کروڑ 99 لاکھ ڈالرز رہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں