ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

‘قوم سے 46 روپے کا وعدہ کرکے عمران نیازی نے پٹرول137 روپے کر دیا’

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ قوم کو 46 روپے لیٹر پٹرول کا وعدہ کرکے عمران نیازی نے پٹرول کی قیمت 137 روپے فی لیٹر سے زیادہ کردی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو منی بجٹ کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں 14 فیصد حالیہ اضافے کے بعد پٹرول کی مہنگائی کا بم منی بجٹ کا تسلسل ہے۔

انہوں نے کہا کہ 10 ہزار تنخواہ پانے والاکیاکھائے گا؟ کرایہ کیسے دے گا؟ زندہ کیسے رہے گا؟ قوم کو 46 روپے لیٹر پٹرول کا وعدہ کرکے عمران نیازی نے پٹرول کی قیمت 137 روپے فی لیٹر سے زیادہ کردی ، یہ تھی آپ کی صداقت؟

شہبازشریف نے کہا کہ پٹرول کی قیمت بڑھنے سے ہر چیز مہنگی ہوجاتی ہے، پھر عمران نیازی کہتے ہیں کہ قوم کو مہنگائی بڑھنے کی وجہ سمجھ نہیں آتی؟مہنگائی بڑھنے ، معیشت کی تباہی کی بنیادی وجہ عمران نیازی ہیں، قوم کو یہ سمجھ آچکی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں