ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں عالمی منڈی کےمقابلےمیں پٹرول کی قیمتوں میں کم اضافہ ہوا، ترجمان وزیر خزانہ

 اسلام آباد: ترجمان وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی کے مقابلے میں پاکستان میں پٹرول کی قیمتوں میں کم اضافہ کیا گیا ہے۔

وزیرخزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا کہ عالمی منڈی کے مقابلے میں پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم اضافہ کیا گیا ہے، عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے تیرہ فیصد اضافہ ہوا جب کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8.24 فیصد اضافہ کیا گیا۔

ترجمان وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت ابھی بھی پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسوں اور لیوی پر سمجھوتہ کررہی ہے، پٹرول پر پٹرولیم لیوی 5.62 فیصد جب کہ سیلز ٹیکس 6.8 فیصد ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں