ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان نے16ٹرکوں پر مشتمل امدادی اشیا افغانستان بھیج دیں

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مزید 16ٹرکوں پر مشتمل امدادی اشیا افغانستان بھیج دیں۔ چیئرمین کسٹم ہیلتھ کیئر سوسائٹی اور وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود نے کسٹمز ایف بی آر ارکان کے ہمراہ جمعے کو طورخم سرحد پر امدادی اشیا پاکستان قونصلیٹ کے حوالے کر دیں۔ اس موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر آصف محمود نے کہا کہ امدادی اشیا میںکھانے پینے کا سامان، گرم کمبل اور کپڑے، ادویات، خیموں اور کوڈ ۔19کٹس پر مشتمل اشیا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبا ن کے آنے کے بعد پاکستانیوں کی جانب سے اپنے افغان بھائیوں کے لیے یہ سب سے بڑا ریلیف پیکج ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں