
جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشی جزیرے بالی پر آنے والے زلزلے کے نتیجے میں اب تک کم از کم 3افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔ زلزلے کا مرکز بنجار واناساری کے مقام پر زمین میں 10کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، جب کہ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔ 2افراد لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہلاک ہوئے، جب کہ تیسرے شخص کی ہلاکت کی وجہ تاحال غیر واضح ہے۔ انڈونیشیا جغرافیائی لحاظ سے بحرالکاہل کے علاقے میں ایک خطے میں واقع ہے، جہاں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔