ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹرانسپورٹرز کو کرایوں میں اضافہ نہیں کرنے دیں گے، اویس قادر شاہ

کراچی: سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ پٹرول نالائق حکومت نے مہنگا کیا ہے عوام نے نہیں، کسی ٹرانسپورٹر کو کرایوں میں اضافہ نہیں کرنے دیں گے، ملک میں شدید مہنگائی کے باعث غریب خودکشیاں کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ  نے کہا ہےکہ پٹرول کی قیمت 90 روپے تک ہونی چاہیے مگر حکومت بنی گالا کے کچن کا خرچہ عوام کے جیب سے نکال کررہی ہے، دنیا میں اتنی کہیں بھی مہنگائی نہیں جتنی نئے پاکستان میں ہے۔

اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ  عمران خان کی حکومت پہلے امپائر کی انگلی کے اشاروں سے چلتی تھی اب جادو ٹونوں سے چل رہی ہے، مہنگائی کی وجہ سے غریب خودکشیاں کررہے ہیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ  کا کہنا تھا کہ  بیروزگاری میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ عوام بھی اس حکومت کو بنی گالا جا کرایک سوئی لگائے۔

اویس قادر شاہ نے محکمہ ٹرانسپورٹ افسران کو ہدایت کی کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں