ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

طالبان کا لڑکیوں کے لیے تعلیمی ادارے جلد دوبارہ کھولنے کا عندیہ

کابل: طالبان نے لڑکیوں کے لیے تعلیمی ادارے جلد دوبارہ کھولنے کا عندیہ دیا ہے۔

افغانستان میں طالبان کی حکومت کے قیام کے بعد لڑکوں کے تمام تعلیمی ادارے کھول دیے گئے تھے اور پرائمری تک بچیوں کو بھی اسکول جانے کی اجازت دیدی گئی تھی، تاہم لڑکیوں کے تعلیمی ادارے بند کردیے گئے تھے، اور سیکنڈری اسکول، کالجز اور جامعات کی لڑکیوں کو پالیسی بننے تک گھر پر رہنے کا کہا گیا تھا۔

اب افغانستان کی وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ بہت جلد لڑکیوں کے تعلیمی ادارے دوبارہ کھل جائیں گے۔

خیال رہے کہ پوری دنیا کی جانب سے افغان حکام پر لڑکیوں کے تعلیمی ادارے کھولنے کیلے دباؤ تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں