ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مریم نواز سیاست پر بدنما دھبہ ہیں، شہباز گل کا ردعمل

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل  نے مریم نواز کو کیلبری کوئین  کا لقب دیتے ہوئے کہا کہ سیاست پر بدنما دھبہ ہیں، نااہل مفرور لوگ جھوٹ وفریب اور زمینوں کی خریدوفروخت کے چیمپئن رہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نااہل اپوزیشن کا پروپیگنڈا نام نہاد سیاست کی بقا کے لیے ہے،اس وقت دنیا معاشی بحرانوں کی زد میں ہے،عالمی سطح پر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں 10سال کی بلندترین سطح پر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے باریوں کی سیاست ختم کرکے عمران خان کو اقتدار سونپا،کرپٹ اپوزیشن کی ایک ہی فریاد ہے کہ این آر او دو، ملک میں کرپشن کرنے والے بیرون ملک فرار ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں