ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر خزانہ ختم، حکومت نے شوکت ترین کو مشیر خزانہ مقرر کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خآن نے شوکت ترین کو اپنا مشیر برائے خزانہ و ریونیو مقرر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شوکت ترین کی قومی اسمبلی و سینیٹ کا رکن منتخب ہوئے بغیر وفاقی وزیر بنائے جانے کی مدت ہفتے کے روز ختم ہوگئی تھی، جس کے بعد انہیں مشیر خزانہ مقرر کیا گیا ہے، شوکت ترین کو وفاقی وزیر کا درجہ دے دیا گیا ہے، تعیناتی کے حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے مشورے پر صدر مملکت عارف علوی نے شوکت ترین کی بطور مشیر خزانہ تعیناتی کی منثوری دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں