ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی کے مرکز صدر میں پٹاخوں کے گودام میں آتشزدگی

کراچی: صدر ایمپریس مارکیٹ کے قریب گودام میں آگ لگ گئی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی مصروف ترین مارکیٹ ایمپریس مارکیٹ صدر کے قریب واقع ایک گودام میں آگ لگ گئی، آگ اس قدر شدید تھی کہ قریبی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

فائر بریگیڈ حکام نے  بتایا کہ آگ بس اڈے سے متصل پٹاخوں کے گودام میں لگی، جس کے باعث وقتاً فوقتاً چھوٹے چھوٹے دھماکے ہوتے رہے جس سے قریبی عمارتوں کے رہائشی خوفزدہ ہوگئے، فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر فوری قابو پانے کی کوشش کررہا ہے، آتشزدگی سے اب تک گاڑی اور ٹرک کو نقصان پہنچا ہے، تاہم اتوار کے روز مارکیٹ بند ہونے کی وجہ سے رش کم تھا اور ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں