ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو لگام دی جائے، اسپورٹس آرگنائزرز

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان میں کھیلوں کی بین الاقوامی سطح پر تنزلی جہاں فنڈز کی کمی ہے وہیں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سے چپکے ہوئے اور کرسیوں پر براجمان عہدیداروں کا بھی بڑا کردار ہے جس میں صوبے میں ان کے منظور نظر افراد بھی اس جرم میں برابر کے شریک ہیں۔ ان تحفظات کا اظہارسابق اولمپین ‘ریفری جج ‘سابق جوائنٹ سیکرٹری پی بی ایف و چیئرمین ریفری جج کمیشن علی اکبر شاہ قادری نے کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گراس روٹ تا ایلیٹ کلاس باکسروں پر مشتمل “باکسنگ کو مکسچر مقابلوں” میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔پاکستان اسپورٹس بورڈ اور انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کسی فیڈریشن کو نہیں مانتی جبکہ چاروں صوبائی اسپورٹس بورڈ کے ذمے اران اسپورٹس فنڈ زکو باکسنگ کے نام پر بے دردی سے من مانے انداز میں خرچ کررہے ہیں۔ انہوں نے وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا اور صوبوں کے ذمے داروان سے اپیل کی کہ عالمی و قومی سطح پر کھیلوں کی بحالی تک پاکستان اسپورٹس بورڈ ہر سال پی بی ایف بین الاصوبائی باکسنگ چمپئن شپ”کا طویل عرصہ سے رکا ہوا سلسلہ دوبارہ شروع کریں اور ہر صوبائی اسپورٹس بورڈ اپنی نگرانی میں غیر جانبداری سے اپنی ٹیم منتخب کرکے اسکا کیمپ لگاکر چمپیئن شپ میں شرکت کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں