ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان اسمبلی میں جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد ایوان میں پیش کر دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر عبدالقدوس بزنجوکی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں سردار عبدالرحمن کھیتران نے وزیراعلیٰ بلوچستان  کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیا۔

اجلاس میں پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کی  قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ کی خراب حکمرانی کے باعث  بدامنی اور بے روزگاری بڑھی، خراب کارکردگی پر وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹایا جائے۔

متن میں مزید کہا گیا کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے مشاورت نہ کرنے پر اداروں کی کارکردگی متاثرہوئی،جام کمال کووزیراعلیٰ کےعہدے سے ہٹایا جائے اور ایوان کی اکثریت کے حامل رکن اسمبلی کو وزیراعلیٰ منتخب کیا جائے۔

تحریک عدم اعتماد حکومتی اتحاد کے 14ناراض اراکین کی جانب سے لائی گئی،جام کمال کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی قرارداد میں  33 ارکان نے ووٹ دیئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں