ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کا فورسز کی چوکی پر حملہ، جوان شہید

 راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کر کے ایک جوان کو شہید کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر حملہ کیا جس پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کی تاہم فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے سپاہی محمد قیصر شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں