ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور: ٹی ایل پی کے کارکن مشتعل، گاڑیاں پولیس اہلکاروں پر چڑھا دیں، 2 شہید

لاہور میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی احتجاجی ریلی میں شامل گاڑیوں نے ٹکر مار کر دو پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ ضلع کچہری کے قریب پیش آیا۔ دونوں شہید ہونے والے اہلکار امن وعامہ کی صورتحال کے پیش نظر علاقے میں تعینات تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے کارکنوں نے گاڑیاں پولیس اہلکاروں پر چڑھا دیں جس سے دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے، انھیں طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ شہید پولیس اہلکاروں کے نام خالد اور ایوب ہیں جو لاہور کے علاقے تھانہ گوالمنڈی میں تعینات تھے۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اور ٹی ایل پی کے کارکنوں میں شدید تصادم میں ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں جنھیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں