ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کا دورہ لاہور، گورنر پنجاب کی ملاقات

لاہور: وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چودھری سرور نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ یورپ پر بریفنگ دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمرتان خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے ہیں، وزیراعظم سے گورنر پنجاب چودھری سرور نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ یورپ پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کی ون آن ون ملاقات بھی ہوگی۔ عثمان بزدار وزیراعظم کو صوبے کے انتظامی اور سیاسی امور پر بریف کریں گے۔ وزیراعظم لاہور کے ضمنی الیکشن بارے بھی پارٹی کی سینئر لیڈرشپ سے مشاورت کریں گے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور بلدیاتی انتخابات بارے بھی اجلاس ہوگا۔ عمران خان کی زیرصدارت احساس پروگرام بارے بھی اجلاس ہوگا۔ مہنگائی کی روک تھام کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات بارے بھی وزیراعظم کو بریف کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں