راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو امن واستحکام برباد کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، دہشتگردوں کے خاتمے کیلیے آپریشن جاری رہیں گے، عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی کو سبوتاژ نہیں کرنے دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے ہرنائی میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ دہشتگردوں کو امن واستحکام برباد نہیں کرنے دیں گے، کسی صورت امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔دہشتگردوں کے خاتمیکیلیے آپریشن جاری رہیں گے۔ عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی کو سبوتاژ نہیں کرنے دیا جائے گا۔