ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان بجلی‘ تیل‘ایل این جی مافیاز کیلیے کام کر رہے ہیں‘ خواجہ آصف

سیالکوٹ(آئی این پی)مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما و سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان عوام کے نمائندے نہیں بلکہ بجلی، تیل ، ایل این جی مافیاز کے لیے کام کر رہے ہیں۔گزشتہ روزسیالکوٹ میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کے نمائندے ملک کے گلی محلوں میں رہنے والے لوگوں کو جوابدہ ہونے چاہییںنہ کہ کسی اور کو،وہ عوام کے لیے حکمرانی کریں ،آئین کی سربلندی کے لیے سیاست کریں۔انہوں نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ جس ڈاکو چور نے پوری زندگی عوام کی جیبوں میں ہاتھ ڈال کر پیسہ نکالا ہو وہ عوام کو کیا دے گا،جس نے خود ساری عمر نوسر بازی کی وہ عوام کو کس طرح روٹی کا نوالا دے گا ؟وہ عوام کے لیے کام نہیں کر رہا ،وہ بجلی، تیل ،ایل این جی مافیاز کے لیے کام کر رہا ہے، یہ عوام کا نمائندہ نہیں ہے، عمران نیازی اور اس کے لوگ عوام کے نمائندے نہیں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں