ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوام دشمن حکمرانوں کو صفائی دینے کا پابند نہیں‘ خورشید شاہ

سکھر(نمائندہ جسارت)پیپلز پارٹی کے مرکز ی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ میں پی پی کا سچا جیالا ہوں جو کسی صورت پیچھے نہیں ہٹ سکتا ، مجھے جھکانے کی بار ہا کوششیں کی گئیں مگر وہ ناکام رہے، میں عوام دشمن حکمرانوں کو صفائی دینے کا پابند نہیں ہوں،جھوٹ پر مبنی سیاست کی ہر موڑ پر مخالفت کرتارہوںگا، میرے جسم میں اتنی جان ہے کہ میں عوام کی بقا کی جنگ لڑ سکوں ، اس ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں ،جیئے بھٹو کا مقصد عوام کی نمائندگی ہے، پی پی جیالوں کی دعائوں سے آج جیل سے رہا ہوا ہوں ،ان شااللہ دیگر کیسز بھی جلد نمٹ جائیںگے، میرا خاندان عوامی خدمت کے لیے حاضر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹرل جیل سے ضمانت پر رہائی کے بعد استقبال کے لیے آئے ہوئے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں