ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی 20 کا کم ترین اسکور، دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست

دبئی (سید وزیر علی قادری): آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں گزشتہ ایونٹ کی رنرز اپ انگلینڈ نے دفاعی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کو یک طرفہ مقابلے میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے جارہے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلینڈ کے بولرز نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے خطرناک دکھائی دینے والی ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑادیے جہاں کرس گیل 13 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔

 کون کونسے عالمی مقابلوں میں پاکستان اور بھارت نے پہلا میچ ایک دوسرے کیخلاف کھیلا۔ دفاعی چیمپئن ٹیم 15 اوورز میں صرف 55 رنز پر پویلین لوٹگئی جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اس کا سب سے کم اسکور ہے۔

 انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 4، معین علی نے 2، ٹیمل ملز نے 2، کرس جورڈن اور کرس ووکس نے ایک، ایک وکٹ لی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا گیا 56 رنز کا ہدف انگلینڈ کی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 9ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا، جس میں جوز بٹلر نے 24 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے اکیل حسین نے 2 جبکہ روی رامپال نے ایک کٹ لی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں