ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواب شا،مہنگائی کیخلاف ن لیگ کا احتجاج ،وزیراعظم کا پتلا نذرآتش

نوابشاہ(نمائندہ جسارت )مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے نواب شاہ پریس کلب کے سامنے نے ملک میں حالیہ مہنگائی کے طوفان کے خلاف پی ڈی ایم کی اپیل پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور وزیراعظم کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرے میں شریک مشتعل کارکنوں نے وزیراعظم عمران خان کا پتلا بھی نذر آتش کیا۔ احتجاجی مظاہرے سے مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر جی ایم شاہ،سلیم شیخ،ارشد آرائیں،غلام مصطفی جٹ،حفیظ کھوسو،آغا عاصم و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نیازی نے مہنگائی کرکے غریب عوام کو خودکشی کرنے پر مجبور کر دیا ہے پی ٹی آئی عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں