ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت: مسلمان خاتون ٹیچر کو جیت کی خوشی منانا مہنگا پڑگیا

جے پور: بھارت میں مسلمان خاتون اسکول ٹیچر کو پاکستان کی جیت کی خوشی منانا مہنگا پڑگیا، نجی اسکول نے نوکری سے فارغ کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان کے شہر ادھے پور میں مسلمان خاتون اسکول ٹیچر نفیسہ عطاری پاکستان کی جیت پر اپنے جذبات قابو نہ رکھ سکیں اور خوشی کے اظہار میں واٹس ایپ اسٹیٹس اپ لوڈ کردیا۔ انہوں نے بابر اور رضؤان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ہم جیت گئے’۔

خاتون ٹیچر کا اسٹیٹس دیکھنے کے بعد ایک طالب علم کے والدین نے ٹیچر سے پوچھا کہ آپ پاکستان کو سپورٹ کرتی ہیں یا بھارت کو جس پر ٹیچر نے کہا پاکستان، خاتون کے جواب کے بعد طالب علم کے والدین نے ان کے اسٹیٹس کا اسکرین شارٹ اسکول انتظامیہ کو بھیجا جس پر اسکول انتظامیہ نے خاتون ٹیچر کو نوکری سے نکال دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں