ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوامی شکایات پر 3افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فرائض سے غفلت برتنے اور عوام کی شکایات پر 3افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا دورہ فیصل آباد، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ فیصل آباد ڈاکٹر مشتاق سپرا ، ایکسین لوکل گورنمنٹ خالد حسینی اور سب رجسٹرار صدر فیصل آباد منور بھٹی کو معطل کر دیا۔ تینوں افسروں کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلی کا کہنا تھا کہ عوام کی شکایات کا ازالہ نہ کرنے والے افسران کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔ فیصل آباد کے دورے کے دوران عوامی شکایات پر متعلقہ حکام کے خلاف فوری کارروائی کی۔ عثمان بزدار کا مزید کہناتھا کہ عوام کی خدمت سے سرشار افسران کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ فرائض میں کوتاہی پر افسران کے خلاف کارروائی ہو گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں