ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سردار یار محمد رند کی ناراضگی دور، وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے عبدالقدوس بزنجو کی حمیات کردی

کوئٹہ: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیر دفاع پرویز خٹک پی ٹی آئی بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کو منانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

یار محمد رند اور قدوس بزنجو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پرویز خٹک نے کہا کہ ہم بی اے پی کی حمایت اس لیے کررہے ہیں کہ یہاں اچھی حکومت بنے اور صوبہ ترقی کرے، ہم نہیں چاہتے کہ صوبے میں پی ٹی آئی کمزور ہو، صوبے میں بننے والی نئی حکومت اپنے اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلے گی۔

اس موقع پر سردار یار محمد رند نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کا خیال تھا کہ انہیں نظر انداز کیا جارہا ہے، اس لیے انہوں نے مجھے وزیراعلیٰ اور بابر موسیٰ خیل کو اسپیکر کیلئے نامزد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ اب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور پرویز خٹک ہمارے پاس آئے ہیں تو ہم بی اے پی کی حمایت کریں گے، ہم چاہتے ہیں موجود ہ حکومت کا جتنا دورانیہ رہ گیا اس میں بلوچستان حکومت کام کرے۔

اس موقع پر بی اے پی کے وزیراعلیٰ کیلئے نامزد امیدوار عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ سردار یار محمد رند کو جو غلط فہمیاں ہوئی تھیں وہ دور ہوگئی ہیں، ہم ان کے مشورے سے حکومت چلائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں