ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شعیب اختر کا تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پی ٹی وی سپورٹس کی بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی ہدایت پر قائم کی گئی ہے.بی بی سی سے بات کرتے ہوئے قومی ہیرو نے کہا کہ کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے کہا گیا لیکن انھوں نے انکار کر دیا ہے کیونکہ اس واقعہ کی پوری ویڈیو موجود ہے.

جسے دیکھ کر آسانی سے فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ان کے بارے میں یہ کہا جا رہا ہے کہ وہ پی ٹی وی سے کنٹریکٹ کے باوجود دوسرے ٹی وی چینلز پر بھی بیٹھ کر تبصرے کرتے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ بالکل علیحدہ معاملہ ہے جس کا اس واقعے سے قطعاً کوئی تعلق نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں