ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رونالڈو کے بعد آسٹریلیو کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے بھی کوکا کولا کی بوتلیں ہٹا دیں

دبئی: آسٹریلوی جارح مزاج بلے باز ڈیوڈ وارنر نے بھی اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کی طرح پریس کانفرنس کے دوران سامنے پڑی کوکا کولا کی بوتلیں ہٹا دیں۔

سوشل میڈیا پر ڈیوڈ وارنر کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں پریس کانفنرس کے دوران سامنے ٹیبل پر موجود کوکا کولا کی بوتلیں ہٹاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں دیکھا گیا کہ سری لنکا کے خلاف میچ میں میچ وننگ اننگز کھیلنے والے آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر میچ کے بعد جب پریس کانفرنس کرنے آئے تو انہوں نے اپنے سامنے موجود کوکا کولا کی بوتلیں ہٹانے کی کوشش کی۔

جس کے بعد ایک شخص آیا اور انہیں کچھ کہا جس کے بعد آسٹریلوی بلے باز نے بوتلیں واپس رکھ دیں، انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اگر یہ کرسٹیانو کے لیے ٹھیک ہے تو پھر میرے لیے بھی ٹھیک ہے، لیکن آگے بڑھتے ہیں۔

خیال رہے کہ رواں برس جولائی میں یورو 2020 کے دوران ایک پریس کانفرنس میں کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے سامنے موجود کوکا کولا کی بوتلوں کو ہٹا دیا تھا، ان کے اس عمل سے کوکا کولا کو کئی ارب ڈار کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں