ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سکیورٹی نہ ملنے پر ترک صدر اقوام متحدہ کی کانفرنس چھوڑ کر وطن لوٹ گئے

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردگان برطانیہ کی جانب سے مطلوبہ سکیورٹی اور  پروٹوکول نہ ملنے پر اسکاٹ لینڈ کے شہرگلاسگو میں ہونے والی اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی  کانفرنس چھوڑ کر وطن واپس لوٹ گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر طیب اردوان ’’جی 20 اجلاس‘‘ میں شرکت کے لیے اپنی اہلیہ سمیت اعلیٰ حکام کے ہمراہ روم پہنچے تھے جہاں ترک صدر نے اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات کی تھی، جس کے بعد انہیں اجلاس میں شرکت کے لیے جانا تھا لیکن مناسب پروٹوکول نہ ملنے کی صورت میں وطن واپس لوٹ گئے۔

خیال رہےکہ برطانیہ کی میزبانی میں موسمیاتی تبدیلی پر عالمی کانفرنس گلاسگو میں ہورہی ہے جس میں بین الاقوامی لیڈرز ، تجزیہ کار اور تاجر شریک ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں