ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،نیوزی لینڈ نے بھارت کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی

نیوزی لینڈ نے گروپ بی کے ایک اہم میچ میں بھارت کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات روش کر لیے ہیں۔

اتوار کو دبئی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارت کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے۔

جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بڑی آسانی سے 14.3اوورز میں ہدف حاصل کرکے جیت اپنے نام کر لی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ سکور ڈیریل میچل نے کیا، انہوں نے 49 رنز بنائے ۔ جبکہ کپتان کین ولیم سن 33 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

گروپ بی میں پاکستان مسلسل تین میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر اب بھی سرِ فہرست ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ دوسرے اور تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کو شکست دی تھی۔

ٹورنامنٹ کے قواعد و ضوابط کے مطابق گروپ ون اور گروپ ٹو میں شامل چھ، چھ ٹیموں میں سے دو، دو نے سیمی فائنل کے لیے کوالی فائی کرنا ہے۔ لہٰذا نیوزی لینڈ اور بھارت کے لیے دبئی میں ہونے والا آج کا میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں