ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی پارلیمان میں وزیراعظم نفتالی بینیت اور ان کی کابینہ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی۔ اسرائیل کے عبرانی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اس قرارداد پر جلد ہی رائے شماری متوقع ہے۔ ٹی وی چینل 7 کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سابق وزیراعظم اور اپوزیشن رہنما نیتن یاہو نے وزیراعظم نفتالی بینیت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی ہے۔ دوسری طرف حکمراں اتحاد نے پیر کے روز ہونے والے کنیسٹ کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ حکمراں اتحاد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اسکاٹ لینڈ کے دورے پر گلاسکو روانہ ہوچکے ہیں ، جہاں وہ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں