ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد میں ریسکیو 1122 سروس شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملکی دارالحکومت اسلام آباد میں ریسکیو 1122 سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد فائربریگیڈ سروس کا دورہ کیا اور آگ بجھانے اور ہنگامی مشقوں کا معائنہ بھی کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ پنجاب کی طرز پر اسلام آباد میں ریسکیو 1122 کا آغاز کیا جا رہا ہے، ریسکیو میں فائر سروس، ایمبولینس اور دیگر ایمرجنسی سروسز شامل ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ریسکیو 1122 سروس کا آغازرواں ماہ کیا جائے گا، ریسکیو 1122 میں ابتدائی طور پر 20 گاڑیاں شامل ہوں گی، دوسرے مرحلے میں گاڑیوں کی تعداد بڑھا کر 40 کی جائے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آباد کو محفوظ ترین شہر بنایا جا رہا ہے، اسلام آباد میں بلند عمارتیں بننے سے ایمرجنسی سروسز پر مزید بوجھ آئے گا، ایمرجنسی سروسز کو اپ گریڈ کرنے کی فوری ضرورت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں