ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان کے ضلع خاران میں دھماکہ، 12 افراد زخمی

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خاران میں بم دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع خاران میں چیف چوک کے قریب موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے دھماکہ کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق 2 افراد کی حالت تشیوشناک ہے۔

پولیس حکام نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 4 سے 5 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا، بم دھماکے سے گاڑی اور قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں