ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی ٹیم شاہین کی بولنگ کے خوف سے باہر نہیں آسکی

سابق پاکستانی پیسر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم ابھی تک شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ کے خوف سے باہر نہیں آسکی۔

عاقب جاوید نے کہا کہ شاہین آفریدی کے اسپیل کی وجہ سے بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں اپنی اوپننگ جوڑی تبدیل کردی، روہت شرما ٹی 20 کرکٹ کے بہترین پلیئر ہیں مگر انھوں نے شاہین کے ایک اسپیل سے گھبرا کر اپنے اوپنرز ہی تبدیل کردیے۔ ایشان کشن کو لیفٹ ہینڈر ہونے کی وجہ سے میدان میں لے آئے کیونکہ وہ ٹرینٹ بولٹ کے سامنے دونوں رائٹ ہینڈرز کو کھلانے سے گھبرا رہے تھے، اس وجہ سے روہت کو تیسرے نمبر پر بھیجاگیا، انھیں چھپانے کے بجائے بطور اوپنر ہی کھلانا چاہیے تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں