ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جعلی پیر کی خاتون سے مبینہ زیادتی

لاہور پولیس نے خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں ایک جعلی پیر کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے غازی آباد میں پیش آیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق غازی آباد کی رہائشی خاتون نے درخواست دی تھی کہ اسے علاقے کے معروف پیر عاررف بابا نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

خاتون کی درخواست پر تھانہ غازی آباد کی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جعلی پیر کو مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

ایس پی کینٹ عیسٰی سکھیرا کا کیس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ ملزم کے پاس تعویز لینے آئی تو اس نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ متاثرہ خاتون کی درخواست پر جعلی پیر کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں