ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: 10 ماہ کے دوران ٹریفک حادثات میں 183 افراد اپنی جانیں کھو بیٹھے

کراچی ٹریفک پولیس نے شہر میں ٹریفک حادثات سے متعلق 10 ماہ کے اعداد و شمار کی رپورٹ جاری کردی ہے۔

ٹریفک پولیس سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہر میں 10 ماہ کے دوران 216 ٹریفک حادثات ہوئے جن میں 183 افراد جاں بحق اور 183 زخمی ہوئے، ٹریفک حادثات میں 126 موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور 85 افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق واٹر ٹینکر کے 29 حادثات میں 29 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوئے، ٹرک کی ٹکر سے 25، بس 16 اور ٹریلر کی ٹکر سے 21 افراد جاں بحق ہوئے، ڈمپر کی ٹکر سے 11 شہری جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے۔

ضلع غربی میں 90 حادثات میں 69 افراد جاں بحق اور 70 زخمی  ہوئے، ضلع وسطی میں 36 حادثات میں 32 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوئے، ضلع  جنوبی میں 23 حادثات میں 18 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوئے، ضلع شرقی میں 25 حادثات میں 23 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے، ضلع کورنگی میں 20 حادثات میں 22 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے، ضلع ملیر میں 15 حادثات میں 17 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں