ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہوا کا رخ تبدیل ہوگیا حکومتی نااہلی سے قیمتی جانیں ضائع ہوئیں،وزیراعلیٰ سندھ

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی انتخابات میں کیسے جیتی سب کو پتا ہے‘ اب پی ٹی آئی کے لوگ انتخابات میں اپنی ضمانتیں ضبط کروائیں گے کیونکہ اب ہواؤں کا رخ بدل گیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے بہت سے لوگ پیپلز پارٹی میں آئیں گے‘ تحریک انصاف کہتی ہے کہ کراچی کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے لیکن کراچی والوں سے تو کچھ پوچھیں، ہر بات کی ذمے داری ہم پرڈال دی جاتی ہے تو پھر وفاق بھی ہمار ے حو الے کردیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کے معاملے پر حکومت کی نااہلی کے باعث قیمتی جانیں ضائع ہوئیں‘ پی ٹی آئی حکومت ایسے کام کرتی ہے کہ نہ پھر اگل سکتی ہے اور نہ نگل سکتی ہے‘ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھ کر ملک کے مفاد کے لیے سوچنا چاہیے‘ حکومت مشکل میں آتی ہے تو دوسروں کو مدد کے لیے پکارتی ہے‘ یہ لوگ معاملات خراب کرکے مبارکباد وصول کرنا چاہتے ہیں‘ گزشتہ دنوں جو کچھ ہوا معاملہ بہتر انداز میں حل ہو سکتا تھا۔ وزیراعلیٰ نے قومی ٹیم کے ورلڈکپ جیتنے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سنا ہے وزیراعظم کی وجہ سے پاکستانی ٹیم اچھا کھیل رہی ہے، ان کی کارکردگی قابل تعریف ہے‘ پی پی پی حکومت میں عمران خان کو چیئرمین پی سی بی بنائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں