ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اے کے ڈی نیشنل ویمن والی بال چمپئن شپ کا آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میزبان سندھ اور ایچ ای سی نے اے کے ڈی نیشنل ویمن والی بال چیمپئن شپ کے پہلے روز اپنے میچز جیت لئے ۔ کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں منگل کو شروع ہونے والی نیشنل ویمن والی بال چیمپئن شپ کا افتتاح رنگا رنگ تقریب میں ہوا جس کے مہمان خصوصی سابق انٹر نیشنل والی بال کھلاڑی نور الحسن تھے ،انہوں نے گیند کو ہوا میں اچھال کر میگا ایونٹ کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکریٹری شاہ نعیم ظفر ،سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت ،سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اور ایونٹ کے آرگنائزنگ سیکریٹری شاہد مسعود ،محفوظ الحق ،عزت الدین ،آصف کرسٹوفر ،پرویز احمد اور دیگر بھی موجود تھے ۔ایونٹ کے پہلے روز کھیلے گئے افتتاحی میچ میں میزبان سندھ نے خیبر پختونخواہ کو 3-0سے زیر کر کے ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ،میچ اسکور فاتح ٹیم کے حق میں 25-19،25-8اور25-14رہا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں