ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سانگلہ ہل:تحصیل بھر میں بے ایمانی کا عنصر شدت اختیار کر گیا

سانگلہ ہل شہر کے گردنواح میں ناپ تول کے نظام میں بے ایمانی کا عنصر شدت اختیار کر گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق سانگلہ ہل شہر کے علاقوں میں سبزی منڈی،کریانہ کی دوکانوں،قصابوں اور مرغی فروشوں کے باٹ 1/2سوگرام تک ہیرپھیر کرنے لگے،

ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے  کاروائی کا حکم دے دیا ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ  سبزی منڈی میں پھل اور سبزی کے دوکانداروں، چھابڑیوں اور قصابوں نے 1/2 سو گرام تک باٹ میں کمی بیشی کر رکھی ہے جبکہ اکثر و بیشتر کمپیوٹر کنڈے کے اوزان میں بھی کم وبیش کرکے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے ہیں۔

محکمہ لیبر کے ٹھیکیداروں نے ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر کے احکامات پر سبزی منڈی میں کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں