ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

طالبان نے ملک میں غیر ملکی کرنسی کے استعمال پر پابندی لگادی

کابل: طالبان نے ملک میں غیر ملکی کرنسی کے استعمال پر پابندی لگادی ہے۔

ترجمان طالبان کا کہنا ہے کہ ملک میں غیر ملکی کرنسی کے استعمال پر پابندی لگادی گئی ہے، عوام لین دین کیلئے افغان کرنسی کا استعمال کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ملک کی معاشی صورتحال اور قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ افغان مارکیٹوں میں بڑے پیمانے پر امریکی ڈالرکا استعمال ہوتا ہے جب کہ سرحدی علاقوں میں تجارت کے لیے پڑوسی ممالک کی کرنسی استعمال ہوتی ہے۔ تاہم اب طالبان کی جانب سے غیر ملکی کرنسی کے استعمال پر پابندی لگادی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں