ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائیجیریا: زیر تعمیر عمارت منہدم ہونے سے 7افراد ہلاک

ابوجا: نائیجیریا میں منہدم ہونے والی زیر تعمیر 22منزل عمارت کا ملبہ اٹھایا جارہا ہے

ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا میں 22 منزلہ زیرتعمیرعمارت گرنے سے اموات کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعہ کے وقت عمارت میں تقریباً 100مزدور موجود تھے۔عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاںجاری ہیں۔ واقعہ ایک متمول علاقے میں پیش آیا،جہاں 22منزلہ عمارت منہدم ہو گئی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔ادھر مشتعل رہایشیوں نے امدادی اقدامات کی سست رفتاری کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں