ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بااثر افراد میرے پلاٹ پر قبضہ کر نے کی کوشش کررہے ہیں ،محمد جاوید

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) لطیف آباد نمبر 11 ایوب کالونی کے رہائشی محمد جاوید ولد محمد اشرف نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ علاقے کچھ بااثر افراد میرے پلاٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ مکان کے اصل کاغذ میرے پاس موجود ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بااثر افراد قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں جس کے باعث بچے اسکول بھی نہیں جاپارہے ہیں اس پلاٹ کا کیس کورٹ میں چل رہا ہے اسکے باوجود پولیس کی مدد سے یہ لوگ پلاٹ پر قبضہ کرنے کی کوشس کرر ہے ہیں۔ انہوںنے حکام بالا سے اپیل کی کہ بااثر افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور انصاف فراہم کیاجائے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں