ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت حزب اللہ پر قابو پانے میں ناکام رہی ‘ لبنانی وزیر خارجہ

بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) لبنانی وزیر خارجہ عبداللہ بوحبیب نے ملک میں حزب اللہ کے کردار کو روکنے میں حکومت کی ناکامی کا اعتراف کرلیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت حزب اللہ پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔ وزیر کی جانب سے یہ تبصرہ سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں کے ساتھ بحران کے بارے میں ہونے والی بات چیت کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ ادھر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ لبنان کا مسئلہ سیاسی نظام پر حزب اللہ کے غلبے کا نتیجہ ہے۔ ریاض حکومت اور لبنان کے درمیان کوئی بحران نہیں ہے، بلکہ ایران کے بیروت پر تسلط کی وجہ سے لبنان کے ساتھ بحران پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لبنان کو جامع اصلاحات کی ضرورت ہے ، جو اس کی خودمختاری کو بحال کرے اور عرب دنیا میں کھویا ہوا مقام دلا سکے۔

 

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں