حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی حیدر آباد رینج شرجیل کھرل نے ہندوئوں کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر حیدرآباد رینج میں بسنے والے ہندو کمیونٹی کو مبارکباد کا پیغام دیا کہ دیوالی روشنی اور محبت کا تہوار ہے اور یہ تہوار آپس میں بھائی چارے اور خیرسگالی کے جذبات عام کرتا ہے -ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے اپنے پیغام میں بتایا کہ ایک دوسروں کی خوشیوں میں شریک ہونے سے مذہبی رواداری، یگانگت اور بھائی چارے کو فروغ دیتا ہے اور آج کے دن ہم سب کو محبت، برداشت، تحمل، رواداری کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔