اسلام آباد ( آن لائن)عوام کے لیے سب سے بڑا ریلیف پیکیج عمران خان کا استعفا ہوگا۔ن لیگ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن ) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت سے کسی قسم کی مشاورت نہیں کریں گے،حکومت کو اب کوئی این آر او نہیں دیں گے،عمران کی صدارت میں قومی سلامتی کا پارلیمانی اجلاس ہو یا کوئی اور اجلاس یہ مضحکہ خیز ہوگا ،ہمارا رابطہ صرف ملک کے عوام سے ہوگا،جس دن عمران گھرجائیں گے ملک سے مہنگائی ختم ہوجائے گی، ملک کے عوام کے لیے سب سے بڑا ریلیف پیکج عمران خان کا استعفا ہوگا،استعفا سے عوام کی زندگیوں میں سب سے بڑا ریلیف ملے گا۔ بدھ کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ فواد چودھری کرائے کے ترجمان ہیں، جس وزیراعظم اور حکومت
کی ترجمانی کررہے ہیں ان کے بیانات بھی آپس میں نہیں ملتے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر موصوف نے ٹویٹ کیا آج عمران خان بہت بڑا ریلیف پیکیج دیں گے جس سے عوام کی زندگی بدل جائے گی ، یہ مضحکہ خیز ٹوئٹ ہے، تین سال عوام کو معاشی بدحالی کا شکار کیا گیا، تین سال میں ریلیف پیکیج دے کر عمل ہونا چاہیے تھا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پانچ اعشاریہ آٹھ کی شرح پر ترقی کرتے ملک کو معاشی تباہی کا شکار کیا گیا ، عوام کو تکلیف اور بھوک کے علاوہ کچھ نہیں دیا گیا ، کارخانے بند کرکے لنگرخانے کھولے گئے ، قرضہ آج چالیس ہزار ارب تک پہنچ چکا ہے۔ حکومتی اعدادوشمار کے مطابق مونگ، مسور، ماش، کھانے کا تیل اور آلو سب کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھ چکی ہیں ، مرغی کا ریٹ بہت زیادہ بڑھ چکا، انڈے 178 روپے درجن ہو چکے ہیں ، یہ عوام کو کیا ریلیف دیں گے ، ہمارا ملک خطے میں سب سے مہنگا ملک ہے، روپے کی قدر کا عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔تین سال عوام کو معاشی بدحالی کا شکار کیا گیا۔مریم اور نگزیب نے مزید کہا کہ عمران صاحب آپ نے سو دن میں کرپشن خاتمے کا اعلان کیا تھا، آپ نے تو آٹا چینی چوروں کو این آر او دیدیا۔ ملک کے عوام کیلیے سب سے بڑا ریلیف پیکیج عمران خان کا استعفا ہوگا،استعفا سے عوام کی زندگیوں میں سب سے بڑا ریلیفہوگاجس دن حکومت ریلیف کی بات کرتی ہے اس دن سب مہنگا ہوجاتا ہے۔انہوںنے کہا کہ ایک تنظیم کے ساتھ معاہدہ کیا گیا اس کی تفصیلات عوام کے سامنے رکھنی چاہییں،کن شرائط پر معاہدہ ہوا کس نے کس کے ساتھ کیا، عوام اور پارلیمان کے سامنے رکھا جائے،اس طرح کے معاہدے قومی سلامتی سے جڑے ہیں۔