ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹنڈوسعید خان کی رہائشی خاتون شوہر سے تنگ آکر پریس کلب پہنچ گئی

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ٹنڈو سعید خان کی رہائشی سونیا زوجہ غلام اصغر بارچ نے شوہر کی جانب سے گھر سے نکالنے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے اپنی معصوم بچی عالیہ سمیت احتجاج کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پانچ سال قبل غلام اصغر سے میں نے پسند کی شادی کی تھی جس سے میری ایک بیٹی ہے جس کی عمر دو سال ہے میرا شوہر ڈرائیور ہے اور شادی سے قبل اس نے سہانے خواب دکھاکر شادی کی لیکن معلوم ہوا کہ وہ چار نکاح کرنے کے علاوہ کئی عورتوں سے ناجائز تعلقات بھی رکھ چکا ہے اس وقت بھی ایک اور عورت اس کے نکاح میں ہے اس نے شادی کے بعد تشدد شروع کردیا کئی بار گھرسے نکال دیا اور پڑوسن کے گھر میں رہنے پر مجبور ہوئی لیکن تین روز قبل اس نے انتہا کردی مارپیٹ کرکے بیمار بچی کے ہمراہ گھر سے نکال دیا بیٹی کو سول اسپتال میں داخل کرایا اس کو خون چڑھایا گیا۔ انہوں بتایا کہ اس کی حالت خراب ہے والدین مجھے اپنے پاس رکھنے کو تیار نہیں ہیں انسانی حقوق کی تنظیمیں اور پولیس حکام نوٹس لیں مجھے انصاف اور تحفظ فراہم کیاجائے۔
زکوٰۃ نہ ملنے پر فاقہ کشی کا شکار ہوں،محمد عمران
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد کے علاقے گرونگر تالاب نمبر3کے رہائشی محمد عمران نے دو سال سے زکوٰۃ کمیٹی کی جانب سے فنڈ نہ ملنے کے خلاف حیدرآبادپریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ مجھے ہر مرتبہ زکوٰۃ کمیٹی کی جانب سے فنڈ ملتا تھا لیکن دو سال سے فنڈ بند ہے جس کے باعث سخت پریشانی کا سامنا ہے گھر میں فاقہ کشی کا عالم ہے۔ انہوںنے متعلقہ حکا م سے اپیل کی کہ زکوٰۃ کمیٹی کی جانب سے فنڈ جاری کرکے بھوک اور بدحالی سے بچایاجائے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں