ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پورا انڈیا تمہارے پیچھے ہے‘اسکاٹش وکٹ کیپر کا نیوزی لینڈ سے میچ میں تبصرہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گزشتہ روز نیوزی لینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان ہونے والے میچ میں اسکاٹش وکٹ کیپر میتھیو کراس کی اپنے بولر کو یہ کہتے ’پورا انڈیا آپ کے پیچھے ہے‘ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ روز آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی مینز کے گروپ 2 میں دو اہم میچز کھیلے گئے، جودونوں ہی بھارت کے لیے بہت اہم تھے، پہلا میچ نیوزی لینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلا گیا جس میں نیوزی لینڈ نے فتح اپنے نام کی۔گروپ 2 کا دوسرا میچ بھارت اور افغانستان کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں بھارت نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کو شکست دی۔

سوشل میڈیا پر اسکاٹ لینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوگیاسوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں اسکاٹ لینڈ کے وکٹ کیپر میتھیو کراس کو اپنی ٹیم کے بولر سے کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ Whole India behind you (پورا انڈیا تمہارے پیچھے کھڑا ہے)۔کراس کا بیان ٹیم انڈیا کے T20 ورلڈ کپ 2021 کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے امکانات کے سلسلے میں آیا ہے اگر اسکاٹ لینڈ نیوزی لینڈ کے خلاف جیت جاتا تو بھارت کے لیے سیمی فائنل میں جانا آسان ہوجاتا۔ خیال رہے کہ گروپ ٹو کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے افغانستان کو 66 رنز سے شکست دی، بھارت کے 210 رنز کے جواب میں افغان ٹیم صرف 144 رنز بنا سکی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں